جمعرات 8 اکتوبر 2026 - 13:45
ڈاکٹر پزشکیان آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے

حوزہ/ صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی عیادت کی اور ان کی صحت اور علاج کے تازہ ترین صورت حال سے آگاہی حاصل کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج جمعرات کو تہران کے ایک اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ان کے علاج اور صحت کی تازہ صورتِ حال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

صدرِ ایران نے آیت اللہ نوری ہمدانی کی جلد صحت یابی، مکمل شفا اور تندرستی کے لیے بارگاہِ خداوند متعال میں دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha